کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طریقہ کار آسان بنایاجائے۔ڈی سی او

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

ڈی جی خان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حائل رکاوٹوں کو دور کر کے طریقہ کار آسان بنایاجائے ․ کسان پیکج کے تحت قرضے فراہم کرنے والے بنک کسانوں سے ہر ممکن تعاون اوراپنے اداروں میں ون ونڈو سہولت کااجراء کریں ․ کسان کارڈ جاری کرنے کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائی․ انہوںنے ان خیالات کااظہار ضلعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا․ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے جاوید اختر لنڈ ، ڈی او سی میاں اقبال مظہر ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں سمیت محکمہ انہار ، زراعت ، لائیو سٹاک ، واپڈا ، پولیس ، ریونیو، بنکوںکے نمائندوں او ردیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی․ ڈی سی او نے کہاکہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل جلد حل کرنے اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ان کے بہتر ثمرات سامنے آ رہے ہیں ․ انہوںنے کہاکہ اس فورم کے موثر استعمال اور مربوط حکمت عملی سے ہم اپنے ضلع میں کاشتکاروںکو درپیش مسائل کے خاتمے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور آئندہ کے زرعی اہداف کا تعین محنت سے حاصل کر سکتے ہیں ․ انہوں نے کہاکہ محکمہ انہار کے افسران پانی کی وارہ بندی کو یقینی بنائیں ․ نہروں میں پانی کی آمد کے حوالے سے بتایاگیاکہ ڈی جی خان کینال میں پانی 11سے 29فروری تک چلتا رہے گا پھر 16اپریل کو پانی آئے گا ․ اسی طرح چشمہ رائٹ بنک کینال میں جنوری کا پورا مہینہ پانی نہیں آئے گا تاہم یکم فروری سے 20مارچ تک اس میں پانی موجود رہے گا ․ کسانوں کی طرف سے زرعی ٹیوب ویلوں پر اووربلنگ کی شکایات پر ڈی سی او نے واپڈا کو معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ․ ڈی سی او نے مزید کہاکہ زرعی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے او رفصلوں کو سیراب کرنے کیلئے زرعی ٹیوب ویلوں پر زیادہ سے زیادہ بجلی کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ․ انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ ریونیو سٹاف سے مل کر اپنے حلقوں میں مساجد کے ذریعے اعلان کرائیں او رکسانوں کو بتائیں کہ حکومت کی طرف سے انہیں بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر ہے اس کے علاوہ کسانوں کو قرضوں کے حصول کے طریقہ کار بارے بھی معلومات فراہم کریں ․ بتایا گیا کہ ضلع کی تینوں تحصیلو ںمیں کسان کارڈ کے اجراء کیلئے 3507اور بلاسود قرضوں کیلئے 4371کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکاہی․ اجلاس میں واٹر منیجمنٹ او رلائیو سٹاک کے محکمو ںکی کارکردگی اور ان کے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :