پولیس کا کریک ڈائون، چارمنشیات فروش گرفتار،05 کلوسے زائد چرس برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) تھانہ چک جھمرہ ،تھانہ صدر جڑانوالہ،تھانہ روڈالہ روڈ اور تھانہ باہلک پولیس نے چھاپے مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان اقبال،اشفاق،اکبرعلی اور ناصر اقبال کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ چک جھمرہ پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم اقبال کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1147گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ چک جھمرہ میں درج کرلیا، تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ملزم اشفاق کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1420گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج کرلیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے ملزم اکبر علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1420گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ دروڈالہ روڈ میں درج کرلیا۔تھانہ باہلک پولیس نے ملزم ناصر اقبال کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1047گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ باہلک میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :