چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی زیر صدارت اجلاس

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میںزیرصدارت چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ میٹنگ روم میںایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سیکرٹری بورڈ خرم قریشی اورکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر سمت تمام برانچ آفیسرز اور پرسنل سٹاف نے شرکت کی۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے میٹنگ کے شئرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلا شبہ لوگوں کی خدمت اور انہیںبہتر سہولیات کی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے لہذا فرائض کی بجا آوری اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کبھی بھی سستی و لا پرواہی کو آڑے مت آنے دینا کیونکہ یہی ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ اس کے بعد انھوں نے بورڈ کی تمام برانچز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنک حاصل کی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے بعد چیئرمین نے مزید بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی اور اس سلسلہ میں اپنی طرف سے مکمل یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی وقت کسی کے کام کے سلسلہ میں برانچ کی بہتری کے لیے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس سلسلہ میں میرا تعاون بروقت آپ لوگوں کے لیے حاضر ہے۔ دفتر کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات فوری طور پر عمل میں لائے جائیںاور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہںکی جائے گی۔

مٹینگ میں شوشل آدٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیاگیا اور منسٹر کمپلنٹ باکس (شکایت بکس) بھی قایم کر دیاگیا ہے ۔جس پر آج ہی کام شروع ہو چکا ہے اس سلسلے میں متعلقہ برانچز اپنی شکایت کے متعلق کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں گے۔چیر مین نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ ہم طلبہ و طالبات اور ادروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ان کی دہلیز پر ان کو تمام سہولیات فراہم ہو سکیں لیکن ا س کے باوجود اگر کسی نے بھی ہمیں چیٹ کیا یا کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ آخر میں چیرمین پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے تمام برانچ آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور برانچ آفیسرز کی کارکردگی کو سراہا۔