کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں مسیحی نوجوانوں میں گائیکی کا مقابلہ 27 دسمبر کوہوگا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں مسیحی نوجوانوں میں مقابلہ گائیکی 27 دسمبر کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے گلوکاروں کو پرکشش نقد انعامات دئیے جائیں گے۔اس امر کا اعلان ڈی سی او سلمان غنی نے مسیحی برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق جاوید کو ہدایت کی کہ وہ مقابلہ گائیکی کیلئے ضروری انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دیں۔اس مقابلے میں 30 سال تک کی عمر کے مرد و خواتین حصہ لے سکیں گے جس کیلئے آڈیشن 26 دسمبر کی دوپہر بارہ بجے پریسبیٹیرین چرچ ریلوے روڈ نزد گمٹی چوک میں ہوں گے اور آڈیشن میں منتخب ہونے والے گلوکار 27 دسمبر چار بجے تک اپنے نام فیصل آباد آرٹس کونسل میں درج کراسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :