رشوت ستانی پر ٹی ایم اے سمندری کے دو اہلکار گرفتار

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایات پر چھاپہ مار ٹیم نے ٹی ایم اے سمندری کے دو ملازمین کو ہائوسنگ کالونی کا نقشہ منظور کرانے کے عوض چار لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) زاہد مسعود نظامی نے شہری کی درخواست پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سمندری مدثر مقبول کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر ٹائون آفیسر (پلاننگ) سمندری شیریں نیوٹن اور بلڈنگ انسپکٹر محمد اقبال سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے جو ملزمان نے ایک شہری سے مرید والا میں ہائوسنگ کالونی کا نقشہ منظور کرانے کیلئے طلب کئے تھے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔