سالانہ زونل سیرت النبیؐ کانفرنس27دسمبر کو ہوگی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کی ہدایات پر سالانہ زونل سیرت النبیؐ کانفرنس منگل 27 دسمبر دن 10 بجے لائلپور ہال (ٹی ایم اے ہال) میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے مطابق ’’بین المذاہب ہم آہنگی،اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسولؐ ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب کی صدارت ڈویژنل کمشنر مومن آغا کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی،قاری محمد اصغر،مولانا محمد یوسف انور،آغا عبدالحسن سرحدی و دیگر علماء کرام موضوع پر اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔