امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈی سی او سلمان غنی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ ایل ایل بی پارٹ فرسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ کے سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلے میں ضلع میں قائم امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب،گائیڈز،حل شدہ پرچے،ڈیجٹل ڈائریاں،موبائل فونز اور اسلحہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔