شہر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے پر فرنچ ڈونر ایجنسی نے پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کر لی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) شہر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے پر فرنچ ڈونر ایجنسی نے پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کر لی۔فرنچ ڈونر ایجنسی نے شہر مین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے حکومت پنجاب سے واسا کی فیزبیلٹیز رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب اور فرنچ ڈونر کمپنی کے مابین ایک سال قبل واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے کے لیے معاہدہ طے پایا تھا جس پر فرنچ ڈونر ایجنسی نے پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ فرنچ ڈونر ایجنی تفصیلات ملنے پر حکومت پنجاب کو واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے پر فنڈنگ اور دیگر معاملات سے آگاہ کر گی۔

متعلقہ عنوان :