پانامہ کیس کافیصلہ جلد آنے کی امید ہے فیصلے سے کرپٹ حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا‘ جہانگیر خان تر ین

آصف زرداری کوسیاست کرنے کا حق ہے وہ اپنی مرضی سے بیرون ملک گئے اور اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں‘ہے ،بلدیاتی انتخابات میں کچھ رہنما?ں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف ایکشن ہوگا‘ حکمران پردے کے پیچھے ایسے کام کرتے ہیں جو اداروں پراثرانداز ہوتے ہیں اور قوم کو بھی شرمندگی کا سامناکرنا پڑتا ہے،بلدیاتی انتخابات مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے‘سیکرٹری جنرل کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان تر ین نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کافیصلہ جلد آنے کی امید ہے، عدالت کے فیصلے سے کرپٹ حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا‘ آصف زرداری کوسیاست کرنے کا حق ہے وہ اپنی مرضی سے بیرون ملک گئے اور اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں‘ہے ،بلدیاتی انتخابات میں کچھ رہنما?ں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف ایکشن ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حکمران پردے کے پیچھے ایسے کام کرتے ہیں جو اداروں پراثرانداز ہوتے ہیں اور قوم کو بھی شرمندگی کا سامناکرنا پڑتا ہے،بلدیاتی انتخابات مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے ،مقبولیت کا حصول عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سے ہوتا ہے کرپشن کرنے یا عوام کا پیسہ چوری کرنے سے کبھی عوام کی محبت حاصل نہیں کی جاسکتی، انہوں نے پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کافیصلہ جلد آنے کی امید ہے، عدالت کے فیصلے سے کرپٹ حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ ملک میں تبدیلی لانے کا نعرہ بلند کیا اور عوام کے حقوق کی خاطر دھرنا دیا ،عوام بھی اس ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور تبدیلی کے حامی ہی تحریک انصاف کو ووٹ کاسٹ کرتے ہیں،یہ نہیں ہو سکتا کہ تبدیلی کی بات کر نے والے ن لیگ کو ووٹ ڈالیں،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ تمام ریجنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے ،بلدیاتی انتخابات میں کچھ رہنماوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف ایکشن ہوگا۔