وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا معروف صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے معروف صحافی اور کالم نگار سید انور قدوائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں ایک بیان میں وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے میدان میں خدمات کو آنے والے وقتوں میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان کا یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :