خاتون نے لین دین کے معاملہ پر داماد کے خلاف گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرادیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) خاتون نے لین دین کے معاملہ پر تھانہ بھارہ کہو میں داماد کے خلاف گاڑی چوری کا مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس تھانہ بھارہ کہو میں فاخرہ بی بی نے درخواست دی کہ اس کے داماد نے سکھ نین بھارہ کہو کے علاقہ میں میرے گھر سے گاڑی نمبر 622 ایس ای ایکس ایل آئی چوری کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ فاخرہ بی بی کا مقدمہ عدالتی ہدایات پر درج کیا گیا ہے تاہم مدعیہ نے اپنے داماد قادر پر الزام لگایا ہے کہ وہ خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے اور میری چھ لاکھ روپے زائد مالیت کی گاڑی میرے گھر سے چوری کرکے لے گیا ہے جکبہ خاتون فاخرہ کے داماد نے بتایا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور اس نے اپنی ساس سے چھ لاکھ روپے لینے ہیں جس کے عوض اسے یہ گاڑی دی گئی ہے اور اب چوری کا مقدمہ میری ساس نے میرے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں درج کرا دیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :