مختلف کنٹونمنٹس کے ایم ای اوز سمیت گریڈ 16 اور 17 کے 29 افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ (ایم ایل سی) میجر جنرل نجم الحق نے مختلف کنٹونمنٹس کے ایم ای اوز سمیت گریڈ 16 اور 17 کے 29 افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ جمعہ کی رات ایم ایل سی ہیڈکوارٹر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ملٹری اسٹیٹ افیئر (ایم ای او) طاہر محمود کو راولپنڈی سے کوہاٹ، ڈپٹی ایم ای او محمد اہد کو کوہاٹ سے راولپنڈی، ڈپٹی ایم ای او اعزاز احمد کو راولپنڈی سے کوئٹہ، ڈپٹی ایم ای او حسن محمد کو لاہور سے راولپنڈی، ڈپٹی ایم ای او محمد ریاض کو کوئٹہ سے ملتان، ایس ڈی او محمد بوٹا کو ایبٹ آباد سے ملتان، ایس ڈی او ادیم اقبال ورک کو گوجرانوالہ سے ایبٹ آباد، یو ڈی سی سکندر علی کو کوئٹہ سے حیدرآباد، ایم او زرتاشہ اختر کو ایبٹ آباد سے کراچی، اے سی ای سجاد سرور سیالکوٹ سے سجوال، سٹور سپرنٹنڈنٹ سید ندیم شاہ کو کوئٹہ سے مری، سی او اشفاق احمد کو سرگودھا سے لاہور، سی او عبدالرحمان اظہر کو کلفٹن سے کوئٹہ، سی او محمد نعیم کو کلفٹن سے کوئٹہ، سی او اعمار عثمانی کو کوئٹہ سے کراچی، سی او عارف عثمانی حیدر آباد سے روات ، سی او عمر شبر والٹن سے کرمارا، سی او پرویز کو والٹن سے چراٹ، سی او زاہد زاد کو والٹن سے اٹک، کے آر ایس محمد انور کو ڈی آئی خان سے گوجرانوالہ، اے آر ایس امداد حسین کو کوہاٹ سے واہ، کے آر ایس محمد اعجاز کو کلفٹن سے لاہور، ایس ایل محمد خالد کو پنو عاقل سے کرمارا، ایس ایل محمد اظہر سرگودھا سے گوجرانوالہ، ڈی سی او محمد عرفان کو ملتان سے کوئٹہ، جی ایس ظہیر احمد کو ملتان سے حویلیاں، ایل ڈی سی محمد اسلم کو ملتان سے کوہاٹ، ایل ڈی سی غلام مرتضیٰ کو ملتان سے منگلا تبادلہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام افسران کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ فی الفور اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں۔