پیپلزپارٹی کے لئے ریاست کااستحکام اورعوام کاتحفظ اہم ہے ،خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کبھی دہشتگردی کی پالیسی پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی ،نوازشریف کوآستین کے سانپ ڈس رہے ہیں ،قطرکامقدمہ انہوںنے خودبنایا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے لئے ریاست کااستحکام اورعوام کاتحفظ اہم ہے ،پیپلزپارٹی کبھی دہشتگردی کی پالیسی پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی ،نوازشریف کوآستین کے سانپ ڈس رہے ہیں ،قطرکامقدمہ انہوںنے خودبنایا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کی سیاسی تاریخ ہے ،وہ رکن اسمبلی ،وزیراورپھرصدربھی رہے ،وہ پارٹی کے شریک چیئرمین بھی رہے ہیں اوران کے اپنے سیاسی تعلقات بھی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی ،بے نظیربھٹونے حالات کے پیش نظرآصف زرداری کوسیاست سے الگ رکھاتھا،محترمہ کے جانے کے بعدآصف زرداری سیاست میں آنے کااعلان نہ کرتے توپاکستان کوبڑانقصان ہونے کااندیشہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لئے سب سے بڑی ریاست کااستحکام اورریاست کے لوگوں کاتحفظ ہے ،ہم دہشتگردی کی کبھی حمایت نہیں کرسکتے ا وردہشتگردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ آف شورکمپنی جرم نہیں ،اصل جرم رقم کی ترسیل ہے کہ پیسہ کہاں سے گیاہے ،قطرکامقدمہ نوازشریف نے خودبنایاہے ،اورکسی آستین کے سانپ نے نوازشریف کوڈسااورکہاکہ آپ ایساکرلیں ۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کوسیاستدانوںنے اتنالتاڑاکہ 1998ء کی تاریخ دہرادی ۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کمیشن دوسرے کمیشن سے مختلف ہے ،یہ کمیشن حکومت نے نہیں سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس پرسپریم کورٹ ہی کے جج پرمشتمل تھا۔

انہوںنے کہاکہ اگرایسی رپورٹ ہمارے خلاف ہوتی تواب تک ہماراوزیرگھرجاچکاتھااورہمیں لٹکادیاہوتا۔انہوںنے کہاکہ افتخارچوہدری کاپیپلزپارٹی کے ساتھ جورویہ رہاعدلیہ کی تاریخ میں کبھی کسی چیف جسٹس کاایسارویہ نہیں رہااورنہ آئندہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سیاست میں بڑے فائدے کے لئے چھوٹی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔(یاسرعباسی)