پاکستان رینجرز سندھ کی گارڈن کے علاقے میں کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اصغر خان اور محمد حسین عباس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ اور ایمونیشن کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا جو کہ ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

برآمد کئے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں 8 عدد ایس ایم جیز، ایک عدد رائفل 222 ، ایک عدد رائفل 8 ایم ایم، دو عدد رائفل7 ایم ایم، ایک عدد رائفلMK 303، ایک عدد رائفل22، ایک عدد 30 بور ماؤذر، 3 عدد 30بور پسٹل اور مختلف اقسام کے 9882 راؤنڈزشامل ہیں۔ مذکورہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال ہونا تھا ۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔