پاکستان رینجرز سندھ کی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی ، اسلحہ اور ایمونیشن کا ذخیرہ برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحہ اور ایمونیشن کا ایک ذخیرہ برآمد کر لیا جو کہ ایک خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے اور ایمونیشن میں 3 عدد ایس ایم جیز/ کلاشنکوف، 3 عدد بے بی کلاشنکوف 30 بور، 2 عدد پسٹل 30 بور، 4 عدد ریپیٹر12 بور اور مختلف اقسام کے 666راؤنڈزشامل ہیں۔ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔