وزیر خزانہ کی زیر صدارت پاکستان چائنہ جائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس اور سی پیک سے متعلقہ امور سے متعلق اجلاس‘ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی (سی پیک) کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ

جمعہ 23 دسمبر 2016 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان چائنہ جائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے آئندہ اجلاس اور سی پیک سے متعلقہ امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے وزیر خزانہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری امور خزانہ ڈویژن نے سی پی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں کیلئے ترقیاتی معاونت سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پلاننگ ڈویژن، اکنامک افیئرز ڈویژن (اے اے ڈی)‘ ایف بی آر اور دیگر شراکت داروں کی طرف سے سی پیک منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ملکی معیشت پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور پائیدار معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت اور کامیابی سے مکمل کریں۔ انہوں نے تمام حکومتی وزارتوں اور اداروں کو جو سی پیک منصوبے میں کام کر رہے ہیں کہا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ احکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :