وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی، توجہ دلائو نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) راول ٹائون،شہزاد ٹائون،مارگلہ ٹائون اور بہارہ کہو کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں گیس پریشر کی کمی پر توجہ دلائو نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹر محمد صالح شاہ کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرایا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل کی توجہ راول ٹائون،شہزاد ٹائون،مارگلہ ٹائون اور بہارہ کہو کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے باعث عوام کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں،وزیرپٹرولیم ایوان میں تفصیلی وضاحت کریں۔(خ م+وخ)

متعلقہ عنوان :