مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قدیر الحسن ٹاس کے ذریعے ہونے والے فیصلے میں میونسپل کمیٹی ملک وال کے چیئرمین منتخب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما قدیر الحسن ٹاس کے ذریعے ہونے والے فیصلے میں میونسپل کمیٹی ملک وال کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میونسپل کمیٹی ملکوال کے چیئرمین کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا گیا۔ غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قدیر الحسن ٹاس جیت کر چیئرمین منتخب ہو گئے۔ واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی ملکوال کے چیئرمین کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قدیر الحسن اور آزاد امیدوار قمر خان کے درمیان مقابلہ7,7 ووٹوں سے برابر ہو گیا تھا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :