Live Updates

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرپشن کی انتہاکردی،تحریک انصاف والے آئندہ انتخابات میں کونسلر بھی نہیں بناسکیں گے،ثابت کریں گے پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتے،2018میں پی ٹی آئی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے،عمران خان کا کام کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولنا ہے، نوازشریف کا وژن ہے کہ پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جائے،پورا مالاکنڈ ڈویژن اقتصادی راہداری کا حصہ بنے گا

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا سوات میں گیس کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرپشن کی انتہاکردی،تھریک انصاف والے آئندہ انتخابات میں کونسلر بھی نہیں بناسکیں گے،ثابت کریں گے پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتے،2018میں پی ٹی آئی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے،عمران خان کا کام کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولنا ہے،محمد نوازشریف کا وژن ہے کہ پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جائے،پورا مالاکنڈ ڈویژن اقتصادی راہداری کا حصہ بنے گا۔

وہ جمعہ کو سوات میں گیس کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ منصوبے سے سوات کا گیس مسئلہ 50 سال کیلئے حل ہوجائے گا،مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور استحکام ہے،عمران خان کی ہر محاذ پر شکست ہوئی ہے،عمران خان کا کام کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولنا ہے،2018میں پی ٹی آئی کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے،پرویز خٹک ستر نشستیں جیتنے کا خواب دیکھ سکتے ہیں،سرکاری وسائل کے بغیر عوام کا جم غفیر صوبائی حکومت کیلئے آئینہ ہے،تحریک انصاف والے آئندہ انتخابات میں کونسلر بھی نہیں بناسکیں گے،ثابت کریں گے پختونخوا کی عوام تحریک انصاف کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرپشن کی انتہاکردی ہے،پرویز خٹک بتائیں لاکھوں فٹ سرکاری لکڑی کس قانون کے تحت کاٹی،تحریک انصاف کے اپنے وزراء کی تلاشی سرکاری حکام لے رہے ہیں،محمد نوازشریف کا وژن ہے کہ پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جائے،پورا مالاکنڈ ڈویژن اقتصادی راہداری کا حصہ بنے گا۔قبل ازیں امیر مقام نے سوات کو گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کیا ،منصوبے کے تحت مردان سے سوات تک گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھائی جائے گی،105کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے پر 2ارب20کروڑ روپے لاگت آئے گی،منصوبے سے گیس کی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی اور وافر گیس میسر ہوگی،منصوبے سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے عوام مستفید ہوں گے۔(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات