کراچی،نیب نے جعلسازی کے ذریعے کروڑ وں روپے کے فراڈ کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر ننگر پارکر کوگرفتار کرلیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی کے علاقہ صدر میں کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے دس کروڑ روپے کے فراڈ کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر ننگر پارکر ذوالفقار میمن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان نیب کے مطابق کراچی کے علاقہ صدر میں کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ننگر پارکر ذوالفقار میمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم زمینوں کے جعلی کاغذات بنا کر کئی پلاٹ دوبارہ فروخت کرچکا ہے،ملزم نے اب تک جعلی کاغذات کے ذریعے دس کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق جعلی کاغذات کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،اس سلسلے میں ذوالفقار میمن کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :