وزیر خزا نہ کا حکومت اور ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ

ملاقات میںسسٹم میں شفافیت اور معاشی بہتر ی لانے کیلئے اصلاحاتی عمل پر عملد رآمد تیز کرنے پر اتفاق

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب اٹھائے گئے کئی اصلاحاتی اقدامات اور ورلڈ بنک کے تعاون سے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،پاکستان میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ملاقات میںسسٹم میں شفافیت اور معاشی بہتر ی لانے کے لئے اصلاحاتی عمل پر عملد رآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹرکی قیادت میں وفد نے ملاقا ت کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار پر تسلی کا اظہار کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بنک کی جانب سے کیے گئے تعا ون پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں معاشی ترقی کے حوالے سے ورلڈ بنک کی مجوزہ ترقیاتی پالیسی کریڈٹ کا جا ئزہ لیا گیا۔ ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹرحکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے پر تعریف کی ۔( و خ )

متعلقہ عنوان :