پشاورصوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) خیبر پختونخوا نی27262.803ملین روپے لاگت کے 63 منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز27262.803ملین روپے لاگت کے 63 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوریاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد اعظم خان کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کی گئیں۔جس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شہاب علی شاہ ،اس کے ممبران اور دیگر انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبے کی ترقی کیلئے ابتدائی و ثانوی تعلیم ،اعلیٰ تعلیم،کھیل و ثقافت،ریلیف اوربحالی،بلدیات ،سپیشل ڈیویلپمنٹ یونٹ،مقامی ترقی ،سڑکوں،ڈی ڈبلیو ایس ایس،پانی،داخلہ ،قانون و انصاف،صنعت،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ٹرانسپورٹ اور صحت سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 70پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 63منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 7پراجیکٹس کو اصلاح اور بہتر بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منظور ہونے والے منصوبوں میںگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات کو مستحکم بنانا،زلزلے سے متاثرہ کالجوں کی تعمیر نو،گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز برائے خواتین صوابی کے قیام اور پی کے۔21میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا قیام شامل ہے جبکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سردی خیل پی کی72۔

بنوں،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جانی خیل پی کے۔72بنوں،جی جی ایچ ایس ایس حسئی رستم روڈ پی کی30مردان،کیڈٹ کالج سوات کا قیام(فیزIII)،خیبر پختونخوا میں ایک کیڈٹ کالج کا قیام،ماڈل سکول بٹگرام کا قیام،خیبر پختونخوا گرلز کمیونٹی سکولوں کے قیام کا پراجیکٹ(فیزI)کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔اسی طرح ریلیف اور بحالی کے شعبے میں چارسدہ ،دیر بالا اور ہری پور کے اضلاع میں ایمر جنسی ریسکیو سروسز (ریسکیو1122)کے قیام کے منصوبوں کی جبکہ مقامی ترقی کے شعبوں میں وادی کاغان تحصیل بالا کوٹ کے سیاحتی علاقے میں خدمات/شہری سہولیات کو بہتر بنانے ،کھلا بٹ ٹائون شپ ہری پور میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور ضلع چارسدہ کے لئے خصوصی اقدامات پروگرام کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں۔

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے پشاور ماس ٹرانزٹ سسٹم (ریپڈ بس ٹرانزٹ) کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔اس امر کا اعلان پلاننگ اینڈ ڈویویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا۔