پاکستان ریلویز نے امریکہ میں تیار ہونے والے لوکو موٹیوز کے ڈیزل یونٹ اور کوئلے کی ترسیل کے لئے جدید ترین ہوپر ویگنز تیار کرنے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان ریلویز نے امریکہ میں تیار ہونے والے لوکو موٹیوز کے ڈیزل یونٹ اور کوئلے کی ترسیل کے لئے جدید ترین ہوپر ویگنز تیار کرنے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی ہے۔یہ ہوپر ویگنزاور لوکوموٹیویزلوکوشاپ مغلپورہ میں چین کے تعاون سے تیار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق آج 24دسمبر 2016صبح 11بجکر 30منٹ پر ایک باوقار تقریب میں افتتاح کریں گے۔وہ اس موقعے پر پاکستان ریلویز میں ہونے والی ترقی اور مستقبل میں بہتری کے امکانات پر بھی میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔ تقریب لاہور ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوگی ۔جس میں ریلوے کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :