پاکستان ریلوے کی کرسمس امن ٹرین مسیحی برادری سے یگانگت اور ہم آہنگی کے ملک گیر سفر میں آج پشاور سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کرے گی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے کی کرسمس امن ٹرین مسیحی برادری سے یگانگت اور ہم آہنگی کے ملک گیر سفر میں آج پشاور سے اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ آج 23دسمبر کو صبح10بجے پشاور سے آغاز کرکے امن ٹرین شام 5بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں قیام کرنے کے بعد اگلی صبح 9بجکر 30منٹ پر روانہ ہوگی اور دوپہر 12جہلم پہنچے گی اور سہ پہر 4بجے گوجرانوالہ پہنچے گی اور رات 7بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

ٹرین کا سفر 31دسمبر کی شام کراچی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس ٹرین میں 3گیلریز اور 2فلوٹس شامل ہیں۔اس ٹرین کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے اسلام آباد/مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا تھا۔