مردم شماری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنیوالے صوبے کے خیر خواہ نہیں،حافظ حمد اللہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنیوالے صوبے کے ہمدرد و خیر خواہ نہیںماضی میں بھی ایک پشتون قوم پرست جماعت نے شمالی بلوچستان میں مردم شماری کا بائیکاٹ کرکے صوبے کو نقصان پہنچایا اب یہی روایت بلوچ قوم پرست دوہراتے ہوئے وفاق کی خوشنودی کیلئے ایسا کررہے ہیں مردم شماری کے بعد این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ بڑھے گا اور صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بن جائیگا جس کے بعد قوم پرستی کی سیاست اور مسائل ختم ہو جائینگے ‘یہ بات انہوں نے اسلام آباد واپسی پر ائیر پورٹ پر استقبال کرنیوالے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ 1998میں جب مردم شماری کا اعلان ہوا تو اس وقت وفاقی حکومت کی مخالفت کا ٹھیکہ ایک پشتون جماعت کے پاس تھا جس نے مردم شماری سے انکار کرکے اور مردم شماری کے عمل کو ناکام کرنے کیلئے ہر حربے کو استعمال کیا جس میں لوگوں کے گھروں سے فارم تک چھین کر پھاڑنے تھے لیکن مردم شماری کرانیوالوں نے مردم شماری کروادی تھی اگر چہ اس میں شمالی بلوچستان کی مردم شماری نہ ہوسکی اور اٹھانویں کے فارمولے کے تحت بلوچستان کے شمالی اضلاع کی فنڈز میں کمی واقع ہوئی انہوں نے کہاکہ اس وقت وفاق مخالف ٹھیکہ بلوچ قوم پرستوں کے ساتھ ہے جس میں وہ وفاق دوستی نبھانے کیلئے اٹھانویں کی طرح پشتون قوم پرستوں کی طرز پر بلوچ علاقوں میں مردم شماری کی مخالفت کرکے بلوچستان کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیںجو کہ صوبے کے عوام کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :