منظور وٹو کی طرف سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جلد بڑا فیصلہ سامنے آنے کا امکان‘ذرائع

پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر کی ایک تقریب میں پرویز الٰہی سے ون ٹو ون طویل ملاقات بھی ہوئی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:16

منظور وٹو کی طرف سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جلد بڑا فیصلہ سامنے آنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد میاں منظور وٹو کی طرف سے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جلد بڑا فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منظور وٹو کی طرف سے مستقبل قریب میں خود مختار سیاست کرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے جس کے لئے وہ اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق نائب وزیر اعظم ومسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور میاں منظور وٹو کے درمیان شادی کی ایک تقریب میں ون ٹو ون طویل ملاقات ہوئی ۔نجی ہوٹل میں ہونے شادی کی تقریب میں دونوں رہنماایک طرف الگ ہو کر بیٹھ گئے اور طویل نشست کی جس میں اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیاسی حلقے میاں منظور وٹو کے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اٹھا رہ ماہ بعد بیرون ملک سے واپسی کے موقع پر استقبال کی بجائے لاہور میں موجودگی پر بھی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں ۔