ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزدوروں اور طلباء کو آگے آنا ہوگا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزدوروں اور طلباء کو آگے آنا ہوگاتاکہ ان کے ذریعے سے ملک کی سیکولر جماعتیں ایک مخصو ص سوچ کو تبدیل کرسکیں جس کی وجہ سے دھشت گردی اور دیگر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو پی ایم اے ہائوس میں نیشنل پارٹی کی جانب سے کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے فیڈرل کاسترو کی مزدوروں اور طلباء کے ساتھ ملکر کی جانے والی جد و جہد پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ فیڈل کاسترو نے امریکی سامراج کے خلاف جسطرح سے غریب طبقات کے ساتھ ملکر جدوجہد کی ان کانام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی سیکولر جماعتوںکو ایک خاص سوچ کے خاتمے کے لئے طلباء مزدوروںاورمظلوم طبقات کو منظم کرکے فیڈل کاسترو کے انداز میں کام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میںغریب اور مظلوم طبقات کو انصاف میسر نہیں ہے اور مزدوروں کی حالت ابتر ہے ، انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ملک گیر پارٹی کے طور پر خود کو منظم کر رہی ہے اور یہ جمہوری اور سیکولر جماعتوں کو ساتھ ملاکر ملک کے مظلوم طبقات کے مسائل کے حل کے لئے جد و جہد کر رہی ہے۔اس موقع پر تقریب سے سندھ نیشنل پارٹی کے رہنمائوں رمضان میمن، حبیب بلوچ، حمید انجینئر، فرحت پروین اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :