بلدیاتی اداروں سے عوامی خدمت کے نئے دور کا آغاز ہوگا، میاں امتیازا حمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:20

رحیم یار خان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) رحیم یارخان کی تمام میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا کلین سویپ ضلع کے عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، بلدیاتی اداروں کی تشکیل کے بعد اب ضلع بھر میں عوامی خدمت اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ان خیالات کااظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ میاں امتیازاحمد اور نومنتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر نے کامیابی کے بعد رحیم یارخان میں اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آئے جنرل کونسلرز‘ پارٹی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد اب بلدیاتی الیکشن میں رحیم یارخان کے عوام نے ایک بار پھر بھرپور ساتھ دے کر ہمیں خرید لیا ہے، عوام کی محبتوں‘ خلوص اور پیار کا قرض چکانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام حلقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کیلئے بطور ایم این اے اور بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے رحیم یارخان کے حصے سے بڑھ کر ترقیاتی فنڈز لائیں گے، اس موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی نے کہا کہ وہ پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت ‘ ضلعی قائدین میاں امتیازاحمد ،چوہدری جعفراقبال اور میونسپل کمیٹی کے معزز ممبران کے شکر گذار ہیں جن کے تعاون سے انہیں یہ اعزاز ملا، انہوں نے کہا کہ وہ میاں اعجازعامر کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے عوام کی خدمت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :