عوام کو کیس کی مصدقہ نقول کی جلد فراہمی کے لیے سیشن کورٹ میں ای کاپنگ ایجنسی روم کا افتتاح

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:20

چنیوٹ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)عوام کو کیس کی مصدقہ نقول کی جلد اور تیز فراہمی کے لیے سیشن کورٹ میں ای کاپنگ ایجنسی روم کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح سیشن جج چوہدری ظفر اقبال نعیم نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچنیوٹ کے تمام سول اور سیشن جج اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی اس موقع پران کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سائلین اور وکلاء کوکسی بھی فائل کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے لیے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ جب درخواست دی جائے گی تو اس کو ایک مقررہ تاریخ کے بارے میں بذریعہ موباہل میسج اطلاع دی جائے گی جس سے سائلین کاوقت بھی بچے کا اور بار بار چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے ۔