چناب کالج چنیوٹ میں محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:20

چنیوٹ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) چناب کالج چنیوٹ میں محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد ہوا ۔ ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے محفل میلاد میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نبی پاک ﷺ کی مداح سرائی کر رہے ہیں وہاں ہم پر یہ لازم ہے کہ نبی کریم ﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عملدرآمد کرکے ہم خود ایک اچھے انسان بنیں اور اس معاشرے کو اپنے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بہتر بنائیں ۔