ایم این ایز ‘ایم پی ایز اور چیئرمینوں کی مشاورت سے گوجرانوالہ کوماڈل شہر بناکر دم لیں گے،میئر شیخ ثروت

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

گوجرانوالہ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کامیابی کے بعد اظہار تشکر کے لئے اپنے چیئرمینوں اور ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہائوس گوجرانوالہ پہنچے جہاں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ( ن ) گوجرانوالہ و ایم این اے شازیہ سہیل میر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کو فقید المثال کامیابی پر مبارکباد دی گئی اس موقع پر میڈم شازیہ سہیل میر نے کہاکہ پہلی بار گوجرانوالہ کی عوام نے تمام پارٹیوں سے بالا ترہو کر شیخ ثروت اکرام پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے بھاری کامیابی سے ہمکنا رکیا ہے ہم پارٹی کا اور عوا م کا بھی دل کی گہرائیو ں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک بہترین انسان کو نمائندگی دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک جماعت ہی نہیں بلکہ ایک مکمل خاندان ہے ۔شیخ ثروت اکرام نے اپنی تقریر میں کہاکہ میں تمام ایم این ایز ‘ایم پی ایز اور چیئرمینوں کی مشاورت سے گوجرانوالہ کوماڈل شہر بناکر دم لیں گے۔