گیپکو نے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

گوجرانوالہ۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق درختوںکی کٹائی، جمپروں کی تبدیلی ا وردیگرضروری ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 22,23,26,27,29دسمبر کو 132کے وی شاہین آباد گرڈاسٹیشن کے نیو دھلے،گوجرانوالہ نمبر 1،دال بازار،گوجرانوالہ نمبر 2،اسی طرح 26,27,28,29دسمبر کو 132کے وی کالج روڈ گرڈاسٹیشن کے پرنس روڈ،نیو جناح روڈ،مسلم ٹائون،کلاک ٹاور،گوجرانوالہ نمبر 3فیڈروں پر صبح 09 بجے سے 02بجے سہ پہرتک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 29,28,26,24اور31 دسمبر کو 132کے وی شکرگڑھ گرڈ اسٹیشن کے سٹی نمبر2,1اور3، بارہ منگا، گمٹالہ نورکوٹ اور بستان فیڈروں جبکہ30,27,26ارو31دسمبر کو اسی گرڈ اسٹیشن کے فیض احمد فیض ، قاسم پورہ، چک امرو، ننگل، میر پور اور اخلاص پور فیڈروں سے بجلی کی سپلائی صبح 9سے سہ پہر 4بجے تک منقطع رہے گی۔

متعلقہ عنوان :