مسیحی برادری کوخصوصی ریلیف دینے کیلئے تیسرے سستے بازارکاافتتاح

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:25

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کوخصوصی ریلیف دینے کے لئے تیسرے سستے بازار کاافتتاح کردیاگیا۔کرسمس کے موقع پر دوسستے بازارپہلے ہی رضا آباد سورج میانی روڈ اور کیتھولک چرچ نزد گراس منڈی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے تھے جن کے ذریعے مسیحی برادری کو ارزاں نرخوں پر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی وکینٹ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ صدرقومی امن کمیٹی پاکستان قلب عابد کے تعاون سے ایئرپورٹ کے نزدیک جمیل آباد میں بھی کرسمس بازارلگادیاگیاجہاں اشیائے ضروریہ کے ساتھ گفٹ آئٹمزکی فراہمی بھی جارہی ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قلب عابد نے کہاکہ اقلیتوں کوبھی ہمارے مساوی حقوق حاصل ہیں اورہم ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔رفاقت مسیح نے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی اور کینٹ انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ کرسمس کے موقع پر سستے بازاروں سے مسیحی برادری کوبہت ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کرسمس کے موقع پر عوام کی طرف سے جو محبت ملتی ہے اور جو مذہبی آزادی ہمیں حاصل ہے وہ اپنی مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :