تیزرفتاری کے باعث کارالٹ گئی،خاتون جاں بحق،5 افراد شدیدزخمی

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:45

ملتان۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) وہاڑی روڈ پر تیزرفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ترجمان عبدالجبار نے ’’اے پی پی‘‘ کوبتایا کہ ٹبہ سلطان پور کے رہائشی 6افراد کار میں جنازے میں شرکت کیلئے ملتان آرہے تھے کہ ماہنی والا 9کسی کے قریب تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں منظوراں مائی نامی خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پانچ افراد محمد نواز،شمیم بی بی،محمد رضوان، مریم مائی اور محمد حبیب شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر نشترہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :