سرگودھا، گرفتار مبینہ دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج، ریمانڈ حاصل کرلیا گیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:45

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے سرگودھا کے علاقہ میانی سے گرفتار کئے گئے داعش کے مبینہ دہشت گرد محمد عقیل کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق محمود زرغام سے ملزم کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کیلئے نوجوانوں کو ترغیب دیتا اور فنڈ بھی اکٹھا کرتا تھا جبکہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کے بارے بھی معلومات حاصل کی جاری ہیں۔