حکومت عطائیت کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ،ڈی سی او

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:46

سرگودھا۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)ڈی سی او دانش افضال نے کہا ہے کہ حکومت عطائیت کے خاتمہ کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے‘ زائد المیعاد اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ظفر اقبال اور محمد اقبال فارماسسٹ کے علاوہ ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پربورڈ میں کل 17 کیس پیش کئے گئے جن میں لائسنس نہ رکھنے او ردیگر سنگین الزامات پر دس کیسز میں پراسیکیوشن کرنے جبکہ سات کیسوں میں وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈی سی او نے ڈرگ انسپکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ خلاف ضابطہ میڈیکل سٹورز کھولنے والے او رغیر مستند حکماء او رعطائی ڈکٹرز کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، ایسے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت عطائیت کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔