فیصل آباد،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ڈرگ لائسنس اور ریکارڈکے بغیر ادویات کی فروخت اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف گیارہ کیسز ڈرگ کورٹ میں دائر کرنے کی سفارش

سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ایک میڈیکل سٹور کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ لائسنس اور ریکارڈکے بغیر ادویات کی فروخت اور عطائی ڈاکٹرز کے خلاف گیارہ کیسز ڈرگ کورٹ میں دائر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ایک میڈیکل سٹور کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آن لائن کے مطابق ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کااجلاس ڈی او ایچ آر ایم خالد مسعود فروکہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف شہزاد،غلام صابر انصاری،سیکرٹری عارف شہزاد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیورٹر سجیلہ نذیر،ڈرگ انسپکٹرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈرگ انسپکٹرز کی رپورٹس کے مطابق بغیر ڈرگ لائسنس،بغیروارنٹی،زائد المعیاد،غیر معیاری اورخلاف ضابطہ ادویات کی فروخت وتیاری کے 15کیسز کاجائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مزید ریکارڈ کی طلبی کے لئے دوکیسز کوملتوی کردیا گیا ہے جبکہ معمولی خلاف ورزی کے مرتکب ایک میڈیکل سٹور کے مالک کو وارننگ جاری کی گئی۔امین پوربنگلہ کے قریب خلاف قانون نیوٹراسیوٹیکل ادویات تیارکرنے والی پکڑی گئی فیکٹری کی انتظامیہ کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

صدراجلاس نے کہا کہ جعلی وغیر معیاری ادویات کی تیاری وفروخت کو قطعاً برداشت نہیں کیاجائے گا جبکہ نشہ آور ادویات کی فروخت اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن بھی جاری رہے گا۔اس سلسلے میں ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :