Live Updates

ابتدائی تعلیم پر توجہ دے کر انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے،شہزاد یونس شیخ

کرپٹ حکمران ساڑھے تین سالوں سے فروغ تعلیم کے تمام تر جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہیں، تعلیمی اداروں کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے سکولوں کی خطرناک بلڈنگز ہونے کی بنا پر والدین اپنے بچوں کو ان سکولوں میں بھیجنے سے قاصر ہیں ،پی ٹی آئی رہنماء

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ ابتدائی تعلیم پر توجہ دے کر انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے مگرموجودہ کرپٹ حکمران ساڑھے تین سالوں سے فروغ تعلیم کے تمام تر جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے ۔

ان حالات میں تعلیم کا سلسلہ تیز ہونے کی بجائے ماند پڑتا جارہا ہے ۔سکولوں کی خطرناک بلڈنگز ہونے کی بنا پر والدین اپنے بچوں کو ان سکولوں میں بھیجنے سے قاصر ہیں ۔فیصل آباد جو کہ صوبہ میں دوسرا بڑا ریونیو دینا والا ضلع ہے یہاں فیصل آباد میں بیشتر سالوں کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ۔ سینکڑوں سکولوں کی عمارتیں انتہائی خستہ حال ہونے کی وجہ سے کسی وقت زمین ہو سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سکولوں کی تعمیر و مرمت کے لئے جھوٹے دعوئوں پر ٹرخایا جاتا ہے ۔ دیہی علاقوں میں سینکڑوں سکولوں کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت دہشت گردی کا خطرہ منڈلاتا رہا ہے ۔ حکومتی عدم توجہی کی بنا پر درسگائیں بھوت بنگلے چکے ہیں جبکہ ان سکولوں میں مقامی لوگوں نے اپنے پالتو جانوروں کو بھی باندھ رکھا ہے ۔ یہ امر قابل انتہائی قابل افسوس اور باعث تشویش ہے کہ بعض سکولوں کی خطرناک صورتحال دیکھ والدین کی پریشانیوں میں شدید اضافہ ہو چکا ہے ۔

متوسط طبقہ کے والدین نے اپنے بچوں کو حصول تعلیم کے لئے پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرانا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے بعض سکولوں میں ٹیلٹ سسٹم سرے سے موجود نہیں ہے جبکہ کلاس کے کمروں کی کھڑیاں اور دروازے تک نہیں ہے ۔ بعض سکولوں کے کمرے ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے طلبا و طالبات کو کھلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ اساتذہ کرام ان حالات میں دل جمعی سے تعلیم کے فروغ میں بری طرح ناکام ہیں ۔ حستہ حال سرکاری سکولوں میں طلبا و طالبات کی کمی کرپٹ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات