سجاول:جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے شام اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:05

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے شام اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی سرپرست مولانا محمد صالح الحداد، مفتی نذیر عمرانی ، مولاناغلام حسین اور دیگر کی قیادت میں جامع مسجد چوک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں جے یوآئی ، جے ٹی آئی کارکنوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پبلک پارک پر جلسے کی صورت اختیار کرگئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مولانامحمد صالح الحداد نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف سازش ہورہی ہے اور اسلام دشمن قوتیں متحد ہوکر مسلمانوں کو کچلنے میں مصروف ہیں ،شام اور برماسمیت دنیابھرمیں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی انتہاکردی گئی ہے اس کے لئے تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنے دشمن کا مقابلہ کرناہے ،انہوں نے کہاکہ مسلمانوں سے لڑنے والی قوموں کو ہمیشہ شکست ہوئی ہے اور ان کا آج نام ونشان تک نہیں، اسلامی ممالک اور تمام مسلمان متحدہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے ،اس موقع پر مفتی نذیر عمرانی ، مولاناغلام حسین ، مولوی انور سومرو، ابن بزار، مولوی اشرف، حسن میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

#

متعلقہ عنوان :