بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور سیکرٹری ماحولیات سجاد احمد بھٹہ کی ہدایت پرمحکمہ ماحولیات حکومت بلوچستان کی زیراہتمام اجلاس

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور سیکرٹری ماحولیات سجاد احمد بھٹہ کی ہدایت پرمحکمہ ماحولیات حکومت بلوچستان کی زیراہتمام اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدار ت ڈاریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات کیپٹن (ر) طارق زہری نے کی اس موقع پر پلاسٹک ایسوی ایشن ،چیمبر آف کامرس ووکلاء نمائندے اورمحکمے کے آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں پلاسٹک تھیلے سے جنم لینے والی ماحولیاتی آلودگی اور دیگر زیر غور آئے ہائی کورٹ کی حکم کی تعمیل میں پلاسٹک تھیلے سے پیدا ہو نیوالی مسائل سے نمٹنے کے لیئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیاتما م شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام شرکاء نے اپنے بھر پور تعائون کا یقین دلایا کہ اس مسئلے کو خوش اصلوبی سے حل کیا جا ئے گا تاکہ نہ کسی کاروزگار متاثر ہو اور ساتھ ہی شہر کے ماحول کو بھی پلاسٹک کے موزی اور آلودہ اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :