ذمہ دار اساتذہ معاشرے کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرتے ہیں ‘تعلیم وتربیت کی فراہمی میں اساتذہ کرم کا اہل رول ہوتا ہے ‘سبی کوتعلیمی لحاظ سے ماڈل بنانے کا خواب پورا کرنے کیلئے اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتربنایا جائے ‘حاضری کو یقینی بناکر نئی نسل کو جدید چیلنجزکے مقابلے کیلئے اساتذہ کرام اپنا رول پلے کریں

ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کا تقریب سے خطاب

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ ذمہ دار اساتذہ معاشرے کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرتے ہیں تعلیم وتربیت کی فراہمی میں اساتذہ کرم کا اہل رول ہوتا ہے سبی کوتعلیمی لحاظ سے ماڈل بنانے کا خواب پورا کرنے کیلئے اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتربنایا جائے حاضری کو یقینی بناکر نئی نسل کو جدید چیلنجزکے مقابلے کیلئے اساتذہ کرام اپنا رول پلے کریں غیر حاضری کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس سبی میں پبلک سروس کمیشن سے کامیاب ہوکر آنے والے ایس ایس ٹی مرد خواتین اساتذہ کو آڈرز دینے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر سبی بلال احمد ، ڈپٹی ڈی ای او سبی جان محمد خجک ، آر پی ایف ایم اسٹاف سمیت محکمہ ایجوکشن کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر 34اساتذہ کرام میں آرڈز تقسیم کئے گئے بعدازان پروقار تقریب سے ڈپٹی کمشنر سبی ،بلال احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ضلعی انتظامیہ سبی کو تعلیمی میدان میں ماڈل سٹی بنانے کیلئے کوشوں ہے اس سلسلے میں اسکولوں واساتذہ کرام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں تاکہ تعلیمی معیار بلند ہوسکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ دنوں غیر حاضر اساتذہ کے 6لاکھ سے رائد تنخواہ رکی تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرسکیں انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پڑھنے والے بچے اور ان کے والدین اساتذہ کرام سے کافی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں کیونکہ اسکولوں میں آنے والا بچہ اساتذہ کرام کی نظروں کا طلب گار ہوتا ہے نئی نسل کی تعمیر وتربیت میں اساتذہ کرام اہم رول پلے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس محنت سے اساتذہ کرام نے پبلک سروس کمیشن میں کامیابی حاصل کی ہمیں امید ہے کہ اسی جوش وجذبے کے ساتھ وہ نئی نسل کو تعلیم کی فراہمی میں رول پلے کریں گے وسائل میں رہ کر ذمہ دار اساتذہ کرام کے مسائل کو حل کریں گے بعدازاں منتخب اساتذہ کرام نے اپنے مکمل تعاوں کی یقین دہانی بھی کرائی۔