گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن نصیرآباد کی ضلعی کابینہ کا مدت پورا ہونے کے بعد سابقہ کابینہ مکمل طور پر تحلیل ہوچکی ہے‘ جی ٹی اے بی کے ضلعی الیکشن میں میدان کسی کے لئے بھی خالی نہیں چھوڑیں گے

گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے فیض محمد سرپرہ‘ میراحمد شاہد،نذیراحمدڈومکی،الہی بخش ابڑو،محمدانورڈومکی کی پریس کانفرنس

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:06

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ممبران فیض محمد سرپرہ،میراحمد شاہد،نذیراحمدڈومکی،الہی بخش ابڑو،محمدانورڈومکی ،محمدعلی پیچوہا،ظہوراحمد کورارنے کہا ہے کہ گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن نصیرآباد کی ضلعی کابینہ کا مدت پورا ہونے کے بعد سابقہ کابینہ مکمل طور پر تحلیل ہوچکی ہے‘ جی ٹی اے بی کے ضلعی الیکشن میں میدان کسی کے لئے بھی خالی نہیں چھوڑیں گے ‘اور 23جنوری کو جی ٹی اے بی کے ہونے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر اساتذہ اتحاد پینل کے نام سے باقاعدہ پینل تشکیل دے دیا گیا ہے ہمارا مقصد اساتذہ کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لئے کوششیں کرنا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارشاد علی ڈومکی،خوشحال خان ڈومکی،مٹھاخان سیال،دھنی بخش ابڑو،لیاقت علی بگٹی،نوراحمد بنگلزئی، پنھل خان پیچوہا ،جنگل خان ،سکندرعلی،وزیرخان ،مولابخش،احمدخان،علی شیر ،ضمیراحمد،منٹھارعلی بغدار،سکندرعلی پیچوہا،لیاقت علی پیچوہا،قربان علی پیچوہا،بازمحمد پیچوہا،عبدالکریم ڈومکی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے بی نے پہلے بھی اساتذہ کرام کے حقوق کے لئے لازوال قربانیاں دیں اور اساتذہ وقت کے فرعونوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے ہیں جس کے باعث من پسند اساتذہ کو مختلف مراعات سے نوازہ گیا انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد اساتذہ کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا ہے اور ہم اسی عزم کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ہم کسی فردیا سابقہ عہدیداران کے خلاف نہیں ہیں البتہ ناقص سسٹم کے خلاف ہیں الیکشن میں حصہ لینا ایک جمہوری عمل ہے جسے غلط رنگ نہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 23جنوری کوہمارا پینل ضلعی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے اساتذہ کے حقوق اور ان کے تحفظ کا دفاع کریں گے کیونکہ ہمیں اساتذہ کے مفادات عزیز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :