ڈیرہ مراد جما لی‘سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاروائی

تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکر سڑک کے کنارے دفن 10 کلودھماکہ خیزمواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:06

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) تحصیل چھتر کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی کاروائی تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکر سڑک کے کنارے دفن 10 کلودھماکہ خیزمواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا سیکورٹی فورسز کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود بالینہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکر سیکورٹی فورسز نے رابطہ سٹرک کے کنارے نصب 10کلو بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا پکڑی جانے والی بارودی مواد کے ذریعے تخریب کار سیکورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے مگرایف سی نے کاروائی کرکے اس منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :