مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری کی میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینٹر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے میجر جنرل ندیم انجم کو آئی جی ایف سی بلوچستان کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، قیام امن میں صوبائی حکومت و پاک فوج کے ساتھ ساتھ ایف سی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرنٹئیر کور بلوچستان صوبے میں تعلیم کے میدان میں بھی خدمات ادا کررہی ہے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں میں ایف سی میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر کے لوگوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام میجر جنرل ندیم انجم سے امید رکھتے ہیں ہے کہ وہ اپنے پیشروئو ںکی طرح بلوچستان کے عوام کو ملک کو قوم دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ بلوچستان کے عوام لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کی صوبے کی ترقی وخوشحالی اور قیام امن کیلئے اقدامات کو کسی صورت فراموش نہیں کرینگے۔