ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل کی زیر صدارت قائد اعظم ڈے کے حوالے سے تمام محکموں کے آفیسران کا اجلاس

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

زیا رت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل کی زیر صدارت قائد اعظم ڈے کے حوالے سے ضلع زیارت کے تمام محکموں کے آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح ضلع زیارت میں قائد ڈے جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی اور پرچم کشائی بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں ہونے والے پروگرام کی تیاریوں کی حتمی شکل دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہیں اوراس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :