محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور ٹرانسفر آرڈرز کے الزام میں سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز ‘ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز ‘سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زرغون ٹائون ‘اکائونٹ آفیسر ‘اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر ‘سینئرآڈیٹراور بھرتی ہونیوالے ٹیچرز کیخلاف نیب حکام نے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروادیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں اور ٹرانسفر آرڈرز کے الزام میں سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سکولز ،سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زرغون ٹائون ،اکائونٹ آفیسر ،اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر ،سینئرآڈیٹراور بھرتی ہونیوالے ٹیچرز کے خلاف نیب حکام نے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروادی ہے جس میں نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ سابق ڈائریکٹر سکولز عبدالکریم کیازئی ،سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سکول نظام الدین مینگل ،سابق ڈسٹرکٹ آفیسر زرغون ٹائون غفران احمد ،اکائونٹ آفیسر عباس رضا ،اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر احسان اللہ سینئر آڈیٹر سید وجاہت حسین نے ملی بھگت سے جعلی تعیناتیوں اورٹرانسفر آرڈرز کے ذریعے جے وی ٹی اور جے ای ٹی پوسٹوں پر مختلف افراد کو تعینات کیا جس کے باعث قومی خزانے کو 43لاکھ 85ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہوا گزشتہ روز نیب حکام نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کے آفیسران سمیت جعل سازی سے بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے خلاف ریفرنس نیب عدالت ون میں دائرکردی ۔

متعلقہ عنوان :