نواز شریف کی67ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی

مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی، چوہدری معین احمد گجر

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) مسلم لیگ یوتھ ونگ کے چیئر مین چوہدری معین احمد گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی67ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلی اور دو مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیا الحق،غلام اسحق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔

متعلقہ عنوان :