ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے کا رروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے کا رروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی نے مختلف علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران دس کلو بارودتین راکٹ اور ایک چائنیز ایل ایم جی اور لوٹی میں سڑک کنارے نصب 5 کلو وزنی بارودی سرنگ کے علاوہ نواحی علاقے جوری میں کھیتوں میں نصب دس کلو بارودی مواد بر آمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

متعلقہ عنوان :