چھتر میں فورسز نے تخریب کا رروائی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، سڑک کنارے نصب 10 دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:24

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے چھتر میں فورسز نے تخریب کا رروائی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے سڑک کے کناری10 دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود بالینہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکر سیکورٹی فورسز نے رابطہ سٹرک کے کنارے نصب 10کلو بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا پکڑی جانے والی بارودی مواد کے ذریعے تخریب کار سیکورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے مگرایف سی نے کاروائی کرکے اس منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :