سیاست کو پیسے کا کھیل بنانے والے جمہوریت اور عوام کے دشمن ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں خریدو فروخت جمہوری اصولوں کے منافی ہے،2017ء پاکستانی سیاست کا فیصلہ کن سال ثابت ہو گا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاست کو پیسے کا کھیل بنانے والے جمہوریت اور عوام کے دشمن ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں خریدو فروخت جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ 2017ء پاکستانی سیاست کا فیصلہ کن سال ثابت ہو گا۔بلدیاتی اداروں کی سربراہی کے لئے اربوں روپے خرچ کرنے والے عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے۔

پاکستان کو نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے۔ سیاست کو کرپشن سے پاک کرکے ہی پاکستان کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انتہا پسندی امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہے۔ تکفیریت اور خارجیت نے امت مسلمہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ پاناما لیکس کا معاملہ حکمران خاندان کا تعاقب کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت مفتی محمد رمضان جامی کررہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویداروں نے قرضے حاصل کرنے کے تمام ریکارڈتوڑ دیئے ہیں۔ کرپٹ افراد کو نفرت کی علامت بنانے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حرام کی کمائی والے کھرب پتیوں نے سیاست کو آلودہ کردیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات میں پیسے کی سیاست کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ نوٹوں اور لوٹوں کی سیاست نے ملک تباہ کردیا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لئے سیاست کو عبادت سمجھنے والے سیاستدانوں کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :